ویب ڈیسک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر شادی کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔جس میں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔
بلاول بھٹو جو کہ رواں ماہ ہی 34 برس کے ہوئے ہیں، ان کی شادی کے حوالے سے چاہنے والوں اور عوام کو خاصی دلچسپی رہتی ہے کہ یہ رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے اور کون خاتون بلاول کی شریک حیات بنیں گی، تاہم اب وزیر خارجہ سے ایک غیر ملکی صحافی نے بھی یہی سوال پوچھا۔
#WATCH: "I have plans to marry," #Pakistan FM Bilawal Bhutto-Zardari tells Arab News on the sidelines of #UNGA.
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) September 23, 2022
–https://t.co/eGzOWnX6jC pic.twitter.com/foweNmPQ2Y
صحافی اور بلاول بھٹو کی اس مختصر گفتگو کی ویڈیو عرب نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں صحافی نے بڑے تجسس سے سوال کیا 'میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟'
بلاول بھٹو زرداری نے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔تاہم بلاول یہ مختصر جواب دینے کے بعد صحافی کے شادی کرنے کے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر ہی فوراًَ آگے بڑھ گئے اور شادی کے وقت کے حوالے سے کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول 2023 میں وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔