ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر پر شاہ محمود کا بیان

 وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر پر شاہ محمود کا بیان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے خارجہ پالیسی نکات کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا پرشہباز شریف نے وہی کہا جو عمران خان کہتے رہے ہیں، لگتا یہی ہے شہبازشریف نے عمران خان کی کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اچھاکیا سیلابی تباہ کاریوں کےساتھ ترقی یافتہ ملکوں کوان کی ذمہ داریاں بتائیں لیکن شہبازشریف اور ان کےبھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیااقدامات کیے گئے؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنےکی جگہیں بنائی ہوتیں تو یہ تباہی نہ ہوتی، عمران خان نے عملی اقدامات کیےتھے اور سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نےسراہا۔

Ansa Awais

Content Writer