ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف اورملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانان پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں۔

دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ ملالہ نے سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کا یقین دلایا۔

Ansa Awais

Content Writer