بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کےمستقبل کا فیصلہ ہوگیا؛ بڑی خوشخبری

PHD Degrees holders appointment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کے لئےاچھی خبر،ہائرایجوکیشن نے 177 پی ایچ ڈی افراد کو سرکاری یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کر دیا۔ پی ایچ ڈی افراد کی تقرریاں ایک سال کے لئے کی گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بے روزگار پی ایچ ڈی افراد کو عارضی ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے 177 فریش پی ایچ ڈی افراد کو سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کر دیا ہے، ایچ ای سی نے ایک سال کے دورانیہ کے لئے پی ایچ ڈی افراد کی تقرریاں کی ہیں۔

پی ایچ ڈی افراد کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ ملے گی ۔ پی ایچ ڈی افراد کو یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیوں میں تعینات ہونے والے افراد کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کمیشن کی جانب سے کی جائے گی، جبکہ تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی کمیشن کرے گا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی، چھ سال بعد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا،ٹی ٹی ایس پروفیسر کی تنخواہ چار لاکھ چھبیس ہزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ چوراسی ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ تین لاکھ پنتالیس ہزار روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ٹی ٹی ایس تنخواہوں میں اضافہ کی مد میں تین ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد خرچ نہ کئے جائیں، وزارت تعلیم نے جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer