ویب ڈیسک: راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کو ٹھیلے سے بنا پیسے دیے کھانا کھانا بھاری پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹھیلے سےکھانا کھاکر بل ادا نہ کرنے والے چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) راولپنڈی ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، معذرت کی اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی ادائیگی کیے بغیر کھانے کا سامان لینے کی شکایت پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، چاروں اہلکار کلوز لائن، چارج شیٹ کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی فوری طور ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے، رقم ادا کی اور معذرت کا اظہار کیا۔ @ahsanpsp @OfficialDPRPP @Rporwp pic.twitter.com/btzcpOEq84
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) September 23, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کے چار اہلکاروں نے ٹھیلے والے سے کھانا کھا کر بل نہیں دیا تھا۔