(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے نئے ایس اوپیز جاری کردیئے، نئے ایس او پیز میں بین الاقوامی ممالک کو دو کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا، کیٹگریز A میں شامل 38 ممالک سے آنے والے باشندوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا.
سی اے اے کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری، نئے ایس او پیز میں بین الاقوامی ممالک کو دو کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا۔ سی اے اے کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیٹگریز A میں شامل 38 ممالک سے آنے والے باشندوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 38ممالک سے آنے والے مسافروں پر پاکستان داخلے کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں ہو گئی۔ استثنی والے ممالک میں آسٹریلیا، کینڈا، چائینہ، سعودی عرب، کیوبا، جرمنی، اٹلی جاپان، کینیا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، ناربوے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، ملاوی، ساوتھ کوریا، سویڈن، سریبیا، پولینڈ، بیلاروس، فن لینڈ، یونان، بلغاریہ شامل ہیں۔
نئے ایس اوپیز کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی گئی، نئی ایس اوپیز 24 ستمبر سے لاگو ہوں گے اور 31 دسمبر تک نافذالعمل رہے گی، کرونا کیٹگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو سفر سے 96گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔سفر سے قبل مسافر ہیلتھ فارم کی جگہ ان لائن اپیلیکشن میں اپنا ڈیٹا ڈالنے کے پابند ہوں گیے، ترجمان سی اے اے کے مطابق مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب پاس ٹریک ایپ کا بھی اغاز کر دیا گیا ۔