( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلیں۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی دو سمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے بحریہ ٹاؤن کے علاقہ سے سمگل شدہ لیکسس گاڑی قبضہ میں لے لی۔ پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ لیکسس گاڑی چپس بنانے والی کمپنی کے مالک عرفان کے زیراستعمال تھی۔
کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے اعوان ٹاؤن کے رہائشی ندیم سے ویگو ڈالا قبضہ میں لے لیا ہے۔ ویگو ڈالے کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پرایڈیشنل کلکٹرمتین عالم، اسسٹنٹ کلکٹر علی توقیر کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔
انسپکٹر آغا سلطان حیدر، معظم خان، انسپکٹر شاہد خان، اصغر بھنڈر، عباس علی، نجیب خان، عبدالغفار اور غلام علی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔