سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے، عاصم سلیم باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیر اعلی میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ریسرچ پر مزید فوکس کیا جائے گا۔ ملاقات میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے معیشت بہترہو گی۔ لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے اور اورنج لائن میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلا نے کا ارادہ ہے۔ اس ضمن میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔ پنجاب میں زرعی شعبے میں بے پناہ پوٹنشل ہے۔