پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کیلئے بڑی خوشخبری

 پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اب کوئی بھی میوزک کمپنی ویب سائٹ یا ایڈ کمپنی بغیر اجازت کے فلمی گانا استعمال نہیں کر سکے گی ۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبیونل نے پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے حق میں فیصلہ دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق اب کوئی بھی میوزک کمپنی ویب سائٹ یا ایڈ کمپنی بغیر اجازت کے فلمی گانا استعمال نہیں کر سکے گی ۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبیونل نے پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبیونل میں پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک دعوی دائر کیا گیا تھا جس میں فلمی گانوں کے استعمال کو روکنے کے لئے استدعا کی گئی تھی اور متعدد میوزک کمپنیوں اور ویب سائٹس کی جانب سے فلمی گانے بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر حکم امتناعی دینے کی درخواست دی گئی تھی۔

جس پر انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبیونل نے پاکستان فلم پرڈیوسرزایسوسی ایشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے تمام ویب سائٹس اور میوزک کمپنیوں کو فلمی گانے ہٹانے کا حکم صادر کردیا ہے ،اس سلسلے میں پاکستان فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جلال الدین حسن نے ایک نوٹٰیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی بغیر این اوسی پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن سے لئے بغیر فلمی گانا یا اس کا میوزک استعمال نہیں کر سکے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer