شہرمیں درختوں کی بروقت کانٹ چھانٹ نہ ہونے کے برابر

 شہرمیں درختوں کی بروقت کانٹ چھانٹ نہ ہونے کے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: شہرمیں درختوں کی بروقت کانٹ چھانٹ نہ ہونے کے برابر، ماڈل روڈز پرسائن بورڈزپڑھنےمیں دشواری کا سامنا، چیف انجنیئےرٹیپا نےفیروز پور روڈ،جیل روڈ اور کینال روڈ پردرختوں کی کانٹ چھانٹ کےلیےڈی جی پی ایچ اے کوخط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپا نے شہر کی اہم شاہراہوں ہر ٹریفک سائن اور شاہراہوں کے ناموں کے بورڈ کو درختوں کی شاخوں کے پھیلاو کے پیش نظر پڑھنے کے لئے ناکافی قرار دیا ہے ۔ ٹیپا مے شہر کی تینوں ماڈل روڈ کا سروے حکومت پنجاب کی ہدایت پر کیا ہے  جس میں کروڑوں روپے مالیت کے سائن بورڈز کے عدم استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں اہم شاہراہوں پر سائن بورڈزپڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے، پی ایچ اے کی جانب سےمعمول کی کانٹ چھانٹ نہ کرنے سے مسائل بڑھےہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ تینوں اہم شاہراہوں پر سائن بورڈ وزیبیلٹی بہتربنائی جائے۔

چیف انجنیئرٹیپا عبدالرزاق چوہان نےپی ایچ اے کوخط لکھ کر درختوں کی فوری کانٹ چھانٹ ضروری ہے تاکہ بورڈ پڑھنے میں آسانی اور شہر سے ناواقف ، پردیسیوں کے لئے رہنمائی ہوسکے، ٹیپا نےتینوں اہم مسلئے کو اجاگر کرتے ہوئے سروے رپورٹ کے ساتھ شاہراہوں پردرختوں کی حالت زارکی تصاویر بھی پی ایچ اے کو ارسال کردیں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer