( عثمان علیم ) سرکاری نرخوں پرسبزیوں و پھلوں کی فراہمی کا سابق دورحکومت کا کامیاب منصوبہ موجودہ حکومت کو پسند آگیا، مزید 17 اضلاع میں ماڈل بازاروں کے قیام کے لیے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لیے گئے، ایک ارب 23 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے 17 نئے ماڈل بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔
موجودہ حکومت سابق دور حکومت کے منصوبوں کی معترف، شہریوں کو سرکاری نرخوں پر سبزیوں و پھلوں کی فراہمی کا سابق دور حکومت کا کامیاب منصوبہ موجودہ حکومت نے اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے ماڈل بازار بہاولپور، خانیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، ملتان، میاں والی، بھکر، چنیوٹ، منڈی بہاوالدین، جہلم، رحیم یار خاں، اٹک اور مظفرگڑھ میں بنائے جائیں گے۔
فنڈز کی منظوری کے لیے محکمہ انڈسٹریزکی جانب سے سفارشات محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کی گئیں، جس پر پی اینڈ ڈی نے محکمہ انڈسٹریز کو منصوبہ رواں مالی سال کے ڈیویلپمنٹ بجٹ میں شامل نہ ہونے پر فنڈز کی منظوری کے لیےمحکمہ خزانہ سے رابطہ کرنےکا نوٹ لکھا۔
ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے سپلمنٹری گرانٹ سے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ سے بھی رابطہ کرتے ہوئے فنڈز منظوری کی سفارشات کردی ہیں۔