نا مکمل رہائشی پتے، سیف سٹی کے ای چلاننگ منصوبے کو نقصان

نا مکمل رہائشی پتے، سیف سٹی کے ای چلاننگ منصوبے کو نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: سیف سٹی ای چالاننگ کا منصوبہ نامکمل رہائشی پتوں کی وجہ سے بری طرح متاثر، 2سال میں کیے گئےساڑھےچوالیس لاکھ ای چالانزمیں سے21لاکھ سےزائد چالان مالکان تک نہ پہنچ سکے، سیف سٹی اتھارٹیزنےمحکمہ ایکسائزکو گاڑی مالکان کےمستقل و عارضی پتےشامل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں 23ستمبردوہزاراٹھارہ میں ابتدائی طورپرسگنل کی خلاف ورزی اورپھربڑھا کر5خلاف ورزیوں پرای چالاننگ شروع کی گئی، اوسطاروزانہ 6ہزار ای چالان جاری کیےجارہے ہیں جس میں سنتالیس فیصد چالان مالکان تک نہیں پہنچتے، جس کی وجہ سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔

چیف آپریٹنگ افسرکامران خان کا کہنا ہےکہ سیف سٹی نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2سالوں میں ساڑھے چوالیس لاکھ کےقریب ای چالانزجاری کیے جس میں 21لاکھ گاڑیوں کےایڈریسز، شناختی کوائف اورموبائل نمبرز نامکمل ہیں جبکہ دوسری بنیادی وجہ گاڑی خریدنے کےبعدمالکان کا اپنےنام پرٹرانسفر نہ کراناہے اسی حوالےسےمتعلقہ اداروں خصوصاایکسائزکوان کوتاہیوں پرقابوپانےکےلئے مراسلہ بھجوایا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثرکارروائیاں ہوسکیں۔


سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سےای چالانزادا نہ کرنےوالوں کے خلاف ٹریفک پولیس کےتعاون سےکارروائیاں شروع کی گئی ہیں، جبکہ ایکسائز کی جانب سےگاڑی کی کسی بھی ٹرانزیکشن پرای چالان کی وصولی کا مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس پرقانون سازی کے بعد عملدرآمدکرایا جائےگا۔

Shazia Bashir

Content Writer