لاہور میں وسیم اکرم پلس کی ٹیم پر خزانے کی بارش

 لاہور میں وسیم اکرم پلس کی ٹیم پر خزانے کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور میں وسیم اکرم پلس کی ٹیم پر خزانے کی بارش، ایم این ایز، ایم پی ایز کو میونسپل پروگرام کے نام پر فنڈز کی فراہمی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے ہٹ کر فنڈز فراہم کیے گئے، حکومتی اراکین کے حلقوں میں منصوبوں کی فہرست سامنے آگئی.

ذرائع  کے مطابق پنجاب میونسپل پروگرام 2019-20 میں تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے 2 ارب 3 کروڑ کا پیکج منظور کیا گیا تھا، جس میں پی ایم ایس پی میں ایم این اے کے حلقے کے لیے ساڑھے پانچ  کروڑ روپے اور ایم پی اے کے لیے 4 کروڑ 15 لاکھ روپے دیئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق بیرسٹرحماد حیدر، شفقت محمود کے حلقے کو ساڑھے پانچ پانچ کروڑ روپے دیئے گئے، عبدالعلیم خان، یاسمین راشد اور اعجاز چودھری کو بھی ساڑھے پانچ کروڑ فی حلقہ دیئے گئے، ملک کرامت کھوکھر کو پی ایم ایس پی پروگرام میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس، میاں محمود الرشید، ملک ندیم بارا، نذیر چوہان اور ملک اسد کھوکھر کو فی حلقہ سوا چار کروڑ روپے دیئے گئے ہیں، زبیر نیازی، ارشاد ڈوگر، محمد شعیب صدیقی، بلال اسلم بھٹی اور منشا سندھو کو بھی سوا چار کروڑ روپے فی حلقہ دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer