غریب کی سواری موٹرسائیکل ٹریفک پولیس کے نشانے پر

غریب کی سواری موٹرسائیکل ٹریفک پولیس کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) غریب کی سواری ٹریفک پولیس کےنشانے پر، دو روزمیں ہی 17 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے چالان کر دیئے، ٹریفک پولیس ریکارڈ کے مطابق کارروائی صرف ماڈل روڈز پرکی گئی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچ ماڈل روڈز پر مہم جاری ہے، جس پر وارڈنز بے دھڑک چالان پر چالان کاٹنے میں مصروف ہیں، ریکارڈ کے مطابق لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 1 ہزار698 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر5 ہزار 493 وہیکلز کے چالان کیے گئے، کم عمر ڈرائیونگ پر 1466 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ کم عمر ڈرائیونگ پر 1 ہزار 398 موٹرسائیکلیں و گاڑیاں بند کرائی گئیں، اسی طرح کم عمر ڈرائیونگ پر 315 والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینال روڈ سے کارروائی آغاز کیا گیا ہے۔

 سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئےکہا  کہ شہر میں ماڈل روڈز پر لین،لائن اور سٹاپ لائن،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے،مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے، بغیر ہیلمٹ کسی بھی موٹرسائیکلسٹ اور کم عمر ڈرائیور کو چلنے نہیں دیا جائے گا، آگاہی کیلئے ماڈل روڈز پر بینرز آویزاں جبکہ آگاہی کیمپس لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں تین لاکھ سے زائد شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے، شہریوں کو آگاہی کیلئے 25 موٹر سائیکلسٹ دستے بھی تعینات  ہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالررنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer