ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہترین نتائج دینےپرپنجاب کےاساتذہ کیلئےخوشخبری

بہترین نتائج دینےپرپنجاب کےاساتذہ کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) پانچ اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو ایک لاکھ نقد انعام اور سٹار ٹیچرایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو سٹار ٹیچرایوارڈ سے نوازا جائے گا، سٹار ٹیچر ایوارڈ پانچویں ، آٹھویں اورمیٹرک کے بہترین نتائج پر اساتذہ کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے, سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سکولوں سے 2018 کے نتائج کی تفصیلات مانگ لی ہیں، تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز دو روز میں نتائج کی تفصیلات اکھٹی کرنے کے پابند ہوں گے, اس سلسلے میں کمیٹی بنا ئی جائے گی۔

تشکیل دی گئی کمیٹی ہیڈ ٹیچراور بہترین اساتذہ کے ناموں کا انتخاب کرے گی، مذکورہ اساتذہ کو پانچ اکتوبر کو ٹیچرز کے عالمی دن کے موقع پر سٹار ٹیچرایوارڈ سے نوازا جائےگا،محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی سے اُنکی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer