(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں این اے 73 سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے خواجہ آصف سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نہ صرف غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا ہے بلکہ کاغذات نامزدگی میں اثاثے بھی چھپائے ہیں، 53 پولنگ سٹیشنز کے پولنگ بیگز الیکشن کے اگلے روز جمع کرائے، حتمی نتائج میں صرف 1406ووٹوں کا فرق ہے،
درخواستگزار نے استدعا کی کہ این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے اور خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔