ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کیس،ڈی جی ایل ڈی اےسےجواب طلب

توہین عدالت کیس،ڈی جی ایل ڈی اےسےجواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے آمنہ عمران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے فیروز پور روڈ کے کامران علی کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ میاں کالونی کے مالکان میاں جمیل ، میاں جلیل نے مسجد اور روڈ کی تین کنال سترہ مرلہ اراضی پر غیرقانونی قبضہ کر رکھاہے جسےواگزار کروانے کے لئے ایل ڈی اے کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوا دی، درخواستگزارےعدالت کے بارہ اپریل 2018 کے حکم کی پاسداری نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی۔