ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ شادی کی تقریب میں بلا کرخواجہ سراء سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

لاہور؛ شادی کی تقریب میں بلا کرخواجہ سراء سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ہئیر کے علاقہ میں خواجہ سراء کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ, پولیس نے متاثرہ خواجہ سراء نیناں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو دھر لیا. 

پولیس کے مطابق ملزمان نے 22 اکتوبر کی رات نشاط کالونی کے رہائشی خواجہ سراء نیناں کو شادی کی تقریب میں رقص کیلئے بلوایا، جس کے بعد 4 ملزمان نے خواجہ سراء کو ڈرا دھمکا کر کھیتوں میں واقع ایک ڈیرے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  ملزمان نے خواجہ سراء سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا۔

پولیس نے متاثرہ خواجہ سراء نیناں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے، جبکہ چوتھے کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سراء کے طبی معائنہ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے، تاہم گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔