ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار

 خبردار! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، جرمانوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ٹریفک چالان  کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی،یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو  2ہزار، گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا ، جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے،گاڑی کو 800 روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور  کار سوار کو  500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی۔ رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پہ لانے والا 1000،  کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا۔