آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 آئی فون کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی فون 15 کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

 رپورٹس کے مطابق علی بابا سمیت دیگر چینی ای کامرس پلیٹ فارمز ایپل کی جانب سے لانچ کئے گئے نئے فون آئی فون 15 کی قیمت میں بڑا ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 15 چین میں اپنے پچھلے ماڈل کی طرح فروخت نہیں ہو رہا ہے۔کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ چین میں آئی فون 15 کی فروخت آئی فون 14 کے مقابلے میں مارکیٹ میں لانچ ہونے کے پہلے 17 دنوں میں 4.5 فیصد کم تھی۔

 چین میں ایپل کبھی کبھار اپنے پارٹنر وینڈرز کو اجازت دیتا ہے کہ وہ مانگ کو بڑھانے کے لیے ڈسکاؤنٹ دیں۔جے ڈی ڈاٹ کام 512 جی بی آئی فون کو 7 ہزار 498 یوآن میں فروخت کر رہا ہے جو کہ اس کی سرکاری قیمت 8 ہزار 999 یوآن سے ایک ہزار 501 یوآن کم ہے۔

 پنڈوڈو آئی فون 15 پلس کا 128 جی بی ورژن 6 ہزار 98 یوآن میں پیش کر رہا ہے جو کہ ایپل کی خوردہ قیمت 6,999 یوآن سے 900 یوآن کم ہے۔512 جی بی آئی فون 15 پرو میکس جس کی ایپل اسٹور میں قیمت 11,999 یوآن ہے علی بابا کے ای کامرس پلیٹ فارم Taobao پر 10,698 یوآن میں خریدا جا سکتا ہے۔