توشہ خانہ کیس، نوازشریف آج عدالت میں پیش ہوں گے،سیکیورٹی انتظامات سخت

توشہ خانہ کیس، نوازشریف آج عدالت میں پیش ہوں گے،سیکیورٹی انتظامات سخت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرزانہ صدیق) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کی سماعت آج ہو گی، احتساب عدالت اسلام آباد کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔ 

  احتساب عدالت کےجج محمدبشیر کی عدالت میں سابق وزیراعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف آج توشہ خانہ کیس میں پیش ہوں گے، عدالتی فیصلے کے مطابق نوازشریف کے پیش نہ ہونے کی صورت میں دائمی وارنٹ بحال کردیے جائیں گے

 دوسری جانب نوازشریف کی آج پیشی ہونے والی پیشی کے مدِ نظر احتساب عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عدالت کے احاطہ اور اطراف میں تعینات کردی گئی ہے، احتساب عدالت جانے والی ڈبل روڈ خاردار تاریں لگا کر بند کر دی گئی۔

 احتساب عدالت جانے والی ڈبل روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان بھی تعینات کر دیئے گئے، احتساب عدالت میں آج صرف متعلقہ وکلاء اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

 واضح رہے کہ نوازشریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی شریکِ ملزمان ہیں۔