ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی سٹیشن پرتین سال سے زائدعرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

 ایک ہی سٹیشن پرتین سال سے زائدعرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں میں سربراہان کی ناقص کارکردگی،تین سال سے زائد تعینات عرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث 50 فیصد سے زائد سکولوں میں سربراہان دس، دس سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی اسٹیشن پر تعینات ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق50 فیصد سکولوں میں سکول سربراہان دس، دس سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات ہیں۔قوانین کیمطابق کوئی بھی سرکاری آفیسر تین سال سے زائد ایک عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث سکول سربراہان ایک ہی عہدے پر براجمان ہیں تین سال اور 80 فیصد سے کم نتائج پر سکول سربراہان کو فوری تبدیل کردیا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان سے سابقہ تین سالوں کے نتائج کا ریکارڈ مانگ لیا۔31 اکتوبر تک تمام کلاسسز کے نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔مقررہ کردہ تاریخ تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ تحت کاروائی کیجائے گی۔