(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اوڈیسہ میں سورج گرہن والے دن( 25 اکتوبر کو)کل حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوڈیسہ کی حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حکومتی اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، سکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا۔