سیلاب متاثرہ بچی سے اجتمائی زیادتی

 سیلاب متاثرہ بچی سے اجتمائی زیادتی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی گئی، ملزمان نے نا معلوم مقام پر  بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

کراچی میں زیادتیوں کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز کسی نہ کسی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آتا ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی سیلاب متاثرہ بیوہ ماں کی بیٹی ہے۔ بیوہ ماں سیلاب کی وجہ سے اپنے 6 بچوں کو لے کر کراچی آئی تھی۔

بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے اس کی بیٹی نے بتایا کہ دو ملزمان اسے زبردستی ہوٹل کے باہر سے اغوا کر کے کار میں لے گئے اور کسی نا معلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ کریں گے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران اب تک 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اس واقعے کے متعلق کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔ انہوں نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ کمشنر کراچی سے طلب کرلی ہے اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر