(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسی کے نئے ریٹ سامنے آگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 90 پیسے پر برقرار رہا۔
تفتصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 220.65 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 4.75 روپے بڑھ کر 254.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 64.60 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 59.70 روپے پر برقرار رہا۔
انٹربینک میں انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 220 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔