ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ڈھائی بجے ہو گا۔پارٹی چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں عمران خان لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے اس سے متعلق رہنماؤں کو گائیڈ لائنز اور ٹاسک بھی دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں لانگ مارچ کی قیادت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کہاں سے قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر عمران خان کا لاہور یا پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کا امکان ہے۔
اجلاس میں پارٹی رہنما بھی لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز دیں گے۔