(عابد چودھری)سمن آباد میں ڈاکو نے میاں بیوی کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی مگر پولیس کو ہوش نہ آیا ۔
ریڈر ڈرگ کورٹ فیاض احمد صبح کی سیر کے بعد بیوی کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران سمن آباد میں موٹرسائیکل سوار نے انہیں روک لیا اور لوٹ مار شروع کردی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو روکا۔
سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے،ڈاکو اسلحہ کے زور پر دس ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔
متاثرہ شہری فیاض احمد کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لئے پولیس کو درخواست دیدی مگر فوٹیج کے باوجود سمن آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا ۔