ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کر لی

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے، وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر سمیت وفد کے دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی۔

پاکستان کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے  کے مطابق عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے، عمران خان کے جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے ان کا استقبال کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer