محافظ بن گئے دشمن، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

محافظ بن گئے دشمن، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) تھانہ کاہنہ کے علاقے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں پولیس اہلکار کی دو بھائیوں پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی جبکہ پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاونٹ سوسائٹی میں دو بھائی تمنار اور روحیل کرائے کے مکان پر رہتے تھے، مکان مالک سب انسپکٹر مجاہد کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مجاہد نے تعیش میں آکر دونو بھائیوں پر فائرنگ کردی۔ جس کے باعث پچیس سالہ تمنار نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ روحیل شدید زخمی ہوا۔ سب انسپکٹرمجاہد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ مجاہد چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں تعینات تھا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے اور زخمی ہونے والےنوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرین کے ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 22 سالہ لڑکی فاطمہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی،  رپورٹ کے مطابق مقتولہ فاطمہ کو 2 گولیاں لگیں، ایک گولی مقتولہ کی کمر اور دوسری گردن میں لگی، گردن میں لگنے والی گولی سے لڑکی کی موت ہوئی۔ لڑکی پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی یا ڈاکوؤں کی تاحال یہ معمہ حل نہیں ہوسکا، پولیس نے گولیوں کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔