ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی حالت تشویشناک، پلیٹیلیٹس کی تعداد 20 ہزار سے 6 ہزار پر آگئی

نوازشریف کی حالت تشویشناک، پلیٹیلیٹس کی تعداد 20 ہزار سے 6 ہزار پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میاں نوازشریف رو بہ صحت نہ ہوئے، 3 دن کے مسلسل علاج سے 20 ہزار تک پہنچنے والے پلیٹ لیٹس دوبارہ 6 ہزار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سروسزہسپتال میں زیرعلاج میاں نوازشریف رو بہ صحت نہ ہوئے، 3 دن کے مسلسل علاج سے 20 ہزار تک پہنچنے والے پلیٹ لیٹس دوبارہ  6 ہزار ہوگئے، نوازشریف کو لاحق آئی ٹی پی کا علاج  بذریعہ انجکشن جاری ہے۔

 میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے لگائے انجیکشنز کے اثرات 12 گھنٹے بعد سامنے آئیں گے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں، میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کا بون میرو ٹیسٹ اور پیٹ سکین نہ کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو احتیاطً شیو اور برش کرنے سے روک دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer