قذافی بٹ: وزیراعظم عمران خان کا گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ٹیلی فون، نواز شریف اور مریم نواز کو صحت کی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت جاری۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ٹیلی فون کرکے انہیں نواز شریف اور مریم نواز دونوں کو صحت کی مکمل سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم نے مریم نواز کو بھی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نواز شریف اور مریم نواز کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو بھی سہولت دے سکے وہ دی جائیں گی۔