ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ساہوواڑی مین بازار میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت لاکھوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کرالی گئی۔

ساہوواڑی مین بازار شالیمار لنک روڈ پر ہونیوالے پراپرٹی واگزار کروانے کے آپریشن کی قیادت ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہورو آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ہیوی ایکسویٹر اور مشینری کا استعمال کیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت کمرشل پراپرٹی کی مالیت 80 لاکھ سے زائد ہے، قابضین غیر قانونی طور ایم سی ایل کی پراپرٹی پر براجمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا زونل شعبہ ریگولیشن ہر زون میں اینٹی انکروچمنٹ مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔