وسیم احمد: گرینڈ ہیلتھ الائنس نے لاہور کے تمام ہسپتالوں میں کام بند کر دیا، جنرل ہسپتال، گنگا رام، میو اور جناح ہسپتال میں مریض خوار ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج سولہویں روز بھی جاری رہا، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتالوں میں چیک اپ اور ادویات کے حصول کیلئے آنیوالے شہری گھنٹوں انتظار کے بعدخالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔
مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے ہڑتال سے دُور درازسےآنیوالوں کو پریشانی ہوتی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ ڈاکٹروں کیساتھ مذاکرات کرے تاکہ انہیں ہسپتالوں میں پریشانی نہ ہو۔ مریضوں نے شکوہ کیا کہ ڈاکٹروں کو اپنے مطالبات کیلئےانہیں پریشان نہیں کرنا چاہئے اور ہسپتالوں میں انہیں سہولیات فراہم کریں۔