ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے وزراء کو نواز شریف کی صحت پر بیانات دینے سے روک دیا

وزیراعظم نے وزراء کو نواز شریف کی صحت پر بیانات دینے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان نے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت پر بیانات دینے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراء کی جانب سے نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزراء اور پارٹی لیڈر شپ کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو جواب ضرور دیں پر نوازشریف کی صحت پر منفی بیانات سے باز رہیں۔

وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ  میں کہا ہے کہ سیاسی اختلافات سے قطع نظر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں،انہوں نے ہدایت کی کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کر کے نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی  کی تھی۔

واضح رہے کہ  پیر سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کے پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 7 ہزار رہ گئی ہے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی ابتدائی تشخیص ہوگئی، اُنہیں خون کے خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا امیون تھرمبوسائیٹوپینیا کا  مرض لاحق ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer