جسٹس مامون رشید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا

جسٹس مامون رشید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت چھ ججز امریکی دورے پر چلے گئے، چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھالیا، حلف برداری تقریب میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب عدالت عالیہ کےججز لاؤنج میں صبح نوبجے شروع ہوئی،  تلاوت قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا، قائم مقام رجسٹرار ہائیکورٹ اشترعباس نے حلف برداری بارے سپاسنامہ پڑھا،جس کے بعد جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے  سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عاصم حفیظ، سمیت دیگرججز بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اےخان، پراسیکیوٹر جنرل رانا عارف کمال نون، صدرہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری ، قائم مقام چیف جسٹس کے صاحبزادے شہریار، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے صاحبزادے سید مصطفیٰ نقوی سمیت لاء افسران اور ہائیکورٹ کے افسران نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخرمیں ججز اور تقریب کے شرکاء کیلئے پُرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer