ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز ہسپتال سےکوٹ لکھپت جیل منتقل

مریم نواز ہسپتال سےکوٹ لکھپت جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز طبعیت میں بہتری کے بعدسروسز ہسپتال سے ڈسچارج،جیل حکام نے خاتون لیگی رہنما کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔

گزشتہ روز والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی، جس پر مریم نواز کو سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیاتھا، ہسپتال میں مریم نواز سے اُن کے صاحبزادے جنیدصفدر کی 2 گھنٹے طویل ملاقات بھی کروائی گئی۔

مریم نواز کو سخت سکیورٹی حصار میں صبح سویرے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد بھی موقع پرموجود تھے۔

  لیگی رہنماعطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نوازکو خرابی صحت کے باوجود جیل منتقل کرنا ظلم ہے، کارکن پُر امن ہیں، اگر اسی طرح اشتعال پھیلایا جاتا رہا تو یہ زیادہ دیر پُرامن نہیں رہیں گے۔

ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے بیمار ہونے کے باجود بیٹی کو رات کے اندھیرے میں جیل منتقل کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

مریم نواز کو جیل منتقل کرنے کے بعد ان کا ذاتی استعمال کا سامان اور ذاتی سکیورٹی سٹاف ہسپتال سے گھرروانہ ہو گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer