(سٹی 42) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن سے 26 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن سے 26 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ تنزیلہ عمران نے ایڈووکیٹ سلیم چودھری وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے موقف پیش کیاکہ مولانا فضل الرحمان نے 8اگست کو اشتعال انگیز تقریر کی اور اپنی تقریر کے ذریعے عوام کو پاک فوج کیخلاف بھڑکایا، فضل الرحمان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، لہذا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔