انگریزی پڑھانے والےاساتذہ میں مقابلہ کروانےکافیصلہ

انگریزی پڑھانے والےاساتذہ میں مقابلہ کروانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( جنید ریاض) قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ برٹش قو نصل کے تعاون سے انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کے مابین مقابلہ جات کرا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو وظیفے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ برٹش قو نصل کے تعاون سے انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کے مابین مقابلہ جات کرا نے کا اعلان کیا گیا ہے،مقابلے میں پنجاب بھر کے مختلف سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ حصہ لیں گے، قائداعظم اکیڈمی نے مقابلہ کیلئے صوبہ بھر کے سکول سربراہوں کو مراسلہ جاری کردیاہے.

سکول حکام سے مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمنداساتذہ کی فہرستیں بھیجوا نے کا کہا گیا ہے ، اساتذہ کے مابین مقابلہ سال 2019 میں کرایا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer