ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو عدالتی پروانہ مل گیا

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو عدالتی پروانہ مل گیا
کیپشن: City42 - CCPO Lahore BA Nasir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کوایک اور توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے والٹن کی یاسمین اشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے شوہر کے کوٹہ پر بیٹے کو پنجاب پولیس میں بھرتی کرنے کی درخواست دی جسے بھرتی نہیں کیا گیا۔ پولیس افسران کو درخواستیں دیں شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دی تھی۔ عدالت کے 21 مئی 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سی سی پی او بی اے ناصر سے نویں توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلبی کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer