والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پنجاب بھر میں بڑھا دیا

 والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پنجاب بھر میں بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پنجاب بھر میں بڑھا دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق والڈ اتھارٹی کا نیا نام " پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی" ہوگا۔جامع قانونی فریم ورک ، پنجاب بھر کے والڈ سٹی کو موثر انداز میں محفوظ کرنے کیلئے خصوصی ادارہ جاتی انتظامات فراہم کرنا ہوگا۔ 

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار وسیع کرتے ہوئے  ہیرٹیج پراپرٹی کو بھی محفوظ کرنا مقصد ہوگا،  آرڈیننس کے تحت اب اتھارٹی کا نیا نام " پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کر دیا گیا ،محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے باقائدہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اتھارٹی والڈ سٹی لاہور کی طرح پورے پنجاب کے خصوصی تاریخی مقامات اور کلچر پر کام کرۓ گی اور ساتھ ہی  تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ایک ممکن محفوظ اقدمات اٹھائے جائے گے۔