پی ٹی آئی کی بلے کا نشان کسی اور پارٹی کو نہ دینے سے متعلق درخواست دائر

پی ٹی آئی کی بلے کا نشان کسی اور پارٹی کو نہ دینے سے متعلق درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممتاز جمالی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کا نشان کسی اور پارٹی کو نہ دینے سے متعلق درخواست دائر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق درخواست تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور نورسابق جج نورالحق قریشی نے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ عدلیہ آزادنہ و منصفانہ انتخابات کیلیے ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کیلیے عدالتی افسران مقر کرے۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر سیاسی جماعت کو سرگرمیوں کا حق ہے۔ ہر پاکستانی شہری اپنی پسند کی ایسوسی ایشن یا جماعت کا رکن ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامناہے ۔ پارٹی کارکنان جیسے ہی اپنے پرچم اور شناخت کے ساتھ نکلتے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ 

درخواست میں وفاق پاکستان بتوسط کیبنٹ سیکرٹری ،چیف سیکرٹری سندھ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔