ویب ڈیسک: پھل سرکاری نرخوں کے برعکس بازار میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سیب کی سرکاری قیمت 270، جبکہ مارکیٹ میں 400روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، کیلا سرکاری قیمت 115،بازار میں 160روپے درجن میں فروخت، انار بدانہ سرکاری قیمت 570، مارکیٹ میں 950روپے کلو میں فروخت، پپیتا سرکاری قیمت 225،بازار میں 330روپے کلو میں فروخت، امرود سرکاری قیمت 135،مارکیٹ میں 200روپے کلو میں فروخت، کھجور ایرانی سرکاری قیمت 500،بازار میں 650روپے کلو میں فروخت، انگور سرکاری قیمت 335،بازار میں 500روپے کلو میں فروخت، جاپانی پھل سرکاری قیمت 150،بازار میں 250روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔