جنیدریاض:پی سی ٹی بی کا غیر رجسٹرڈ کتابوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کردی۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئی جی سی ایس ای اردو کی نصابی کتاب پر پابندی لگائی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دانیال پبلشر کی کتاب پر غیر رجسٹرڈ ہونے کے باعث پابندی عائد کی ہے۔
حکام کے مطابق کتاب کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا تھا، پی سی ٹی بی نے کتابوں کی رجسٹریشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔