ویب ڈیسک:ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سفر کی اجازت دے دی۔
ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سےاوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جب کہ گھٹنے سے نیچےکےزخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔ڈاکٹرخالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جب کہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں۔