ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات

Imran Khan,Maulana Tariq Jameel
کیپشن: Imran Khan,Maulana Tariq Jameel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج عمران خان صاحب کی زمان پارک لاہور میں عیادت کی۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔