ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں پہلی بار خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا

افغانستان میں پہلی بار خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا
کیپشن: AFG
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی، افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی۔طالبان کے رہبر اعلیٰ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔