ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام ہو جائیں خبردار،لیسکو کا جعلی بلیک میلر گروہ متحرک

Lesco
کیپشن: Lahore electricity supply company
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں بجلی چوری کی آڑ میں صارفین کو بلیک میل کرنے والا گروہ متحرک ،جی او آر سمیت شہر کے پوش علاقوں میں جعلی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
 متحرک گروہ نے جی او آر سمیت شہر کے پوش علاقوں میں صارفین سے رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جعلی گروہ نے سینکڑوں صارفین کو میٹرخراب ہونے پر مبنی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹسز پر لیسکو افسران کے دستخط اور موبائل نمبرز درج کئے گئے ہیں۔

جعلی گروہ صارفین سے ایزی پیسہ سمیت دیگر طریقے سے رقوم بٹورنے لگا ہے ، لیسکو نے نوٹسز کو جعلی قرار دیا ہے اور گروہ کی جانب سے صارفین کو نوٹس ملنے پر متعلقہ دفتر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔