(حسن خالد)لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی،فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا.
کوٹ لکھپت کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی،ملزم اسلم بھٹی نےشادی کی تقریب میں ممنوعہ بور اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کی،فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر کوٹ لکھپت پولیس نےکارروائی کرتے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر محمد نعیم کا کہناتھا کہ ملزم اسلم بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں تھانہ مناواں پولیس نےکارروائی کرتے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ملزم قدیر، حارث، نعمان اور سبحان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کے قبضہ 3 پستول اور 36 گولیاں برآمد کر لی گئیں تھیں، ملزمان ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جن کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔