گندھارا نسان لمیٹڈ نے چیری ایس یو وی متعارف کرانے کا اعلان کردیا

cherry suv in pak
کیپشن: cherry suv interior
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : گندھارا نسان پاکستان نے 2.4 بلین روپے کی لاگت سے چیری ایس یو وی گاڑیوں کو پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ  کرلیا۔

چیری ٹگو 4 کی بات کریں تو ٹگو 4 ایک 5 سیٹر سب کمپیکٹ کراس اوور  ایس یو وی  ہے جو 1.5L turbo اور 2.0L انجنز کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ پاکستان میں امپورٹ کی گئی گاڑی 1.5L ٹربو انجن کے ساتھ ہے جو 108 کلو واٹ کی طاقت اور 210 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ گاڑی میں CVT ٹرانسمیشن موجود ہے۔ یہ ٹگو4 کی فرسٹ جنریشن ہے جیسے 2017 میں پیش کیا گیا تھا س میں آٹو ہیڈ لائٹس، LED DRLS، فوگ لمپس، پینارومک سن روف، 9 انچ ٹچ سکرین ملٹی میڈیا، 4.8 انچ ملٹی انفو ڈسپلے،  پش انجن سٹارٹ، پاور ونڈوز، انجن اموبیلیزر، ایئر بیگز، ABS، EBD، ٹریکشن کنٹرول،  الیکٹرونک پارکنگ بریکس، ESP، ٹائر پریشر مانیٹر، پارکنگ سینسرز، ریئر کیمرہ، اسمارٹ کی، کروز کنٹرول جیسے فیچرز پیش کیے   گئے ہیں۔

 چیری کی دوسری گاڑی  ٹگو8 ہے جو ایک 7 سیٹر کمپیکٹ کراس اوور SUV گاڑی ہے۔ ۔ ٹگو8 کو بھی 2 انجنز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جس میں 1.5L ٹربو انجن جو 108 کلو واٹ کی پاؤر اور 210 نیوٹن میٹر کا ٹارک پیدا کرتا ہے، وہیں 2.0L ٹربو انجن جو 125 کلوواٹ کی  طاقت اور 250 نیوٹن میٹر کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ ٹگو 8 کو ڈیول کلچ یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

یادرہے گندھارا نسان لمیٹڈ نے  2018 سے ہی براؤن فیلڈ اسٹیٹس حاصل کر رکھا تھا جس کے تحت ڈاٹسن کی گاڑیوں کو پاکستان میں پیش کیا جانا تھا۔ لیکن نسان کی جانب سے ڈاٹسن پروجیکٹ کو رول بیک کرنے کی وجہ سے گندھارا اس پروجیکٹ کو مکمل نہیں کر سکی۔ بعد ازاں  گندھارا نسان نے چیری کمپنی کی ایس یو وی سیریز ٹگو کی 2 گاڑیوں کے ٹیسٹنگ یونٹس پاکستان میں امپورٹ کیے تھے۔