پنجاب یونیورسٹی، طلبہ کوآدھی رات ہاسٹلز سےبے دخل کردیا گیا

Punjab university
کیپشن: Punjab university
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پنجاب یونیورسٹی کی نئی ہاسٹلز الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کا معاملہ, یونیورسٹی انتظامیہ کا نئی پالیسی کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف رات گئے آپریشن پنجاب یونیورسٹی  انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر رہنے والے متعدد طلبہ کو ہاسٹلز سے نکال دیا گیا۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کا نئی پالیسی کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف رات گئے آپریشن پنجاب یونیورسٹی  انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر رہنے والے متعدد طلبہ کو ہاسٹلز سے نکال دیا گیا۔  نکالےجانےوالےطلبہ نےوی سی آفس کے باہر رات گزاری۔ متعلقہ طلبہ نے بستر بچھا کر لکڑیاں جلاکر رات گزاری۔ طلبہ نے نئی ہاسٹلز الاٹمنٹ پالیسی کو غیرقانونی قرار دیا۔

پالیسی کے تحت نئے داخل ہونےوالے طلبہ کو ہاسٹل الاٹمنٹ پر پابندی عائد ہے۔ ایم فل، ایم ایس، ایم بی اے، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی سکالرز کو ہاسٹل الاٹ کرنے پر پاپندی عائد ہے، یونیورسٹی  انتظامیہ کی جانب سے  تمام شعبہ جات کے سربراہان کو نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا گیاہے۔   نئی پالیسی کے مطابق ریپلیکا اور ایوننگ پروگرامز میں زیر تعلیم طلباء کو ہاسٹل میں بطور پےانگ مہمان رہنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

   پالیسی کے مطابق بی ایس آنرز میں داخل ہونے والے پہلے سمیسٹر اور 5 ویں سمیسٹر کے صرف5 طلبہ  کو ہاسٹل الاٹمنٹ ہوگی جبکہ  پہلے سے رہائش پذیر طلباء کی الاٹمنٹ میں توسیع پر بھی پابندی عائد کی گئی  ہے۔